پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

پاکستانیوں کو کراچی سے دبئی جانے کیلئے بڑی سہولت پھر سے مل گئی

ایئر بلیو دبئی سے کراچی کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرے گی‘ پہلی پرواز 15 جنوری 2022ء کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور تجارتی مرکز کے لیے روانہ ہوگی

پاکستان کی معروف پرائیویٹ فضائی کمپنی ایئر بلیو دبئی سے کراچی کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرے گی ‘ پہلی پرواز 15 جنوری 2022ء کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور تجارتی مرکز کے لیے روانہ ہوگی ، ایئر بلیو متحدہ عرب امارات کے تین شہروں سے ہفتہ وار 56 پروازیں چلائے گی ، یہ دبئی سے ہفتہ وار 28 پروازیں ، شارجہ سے ہفتہ وار 16 اور ابوظہبی سے ہفتہ وار 12 پروازیں چلائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق نجی شعبے میں پاکستان کی سب سے بڑی ایئر لائن ایئر بلیو دبئی سے کراچی کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرے گی ، اس حوالے سے یو اے ای کے لیے ایئر بلیو کے کنٹری منیجر سہیل شیخ نے کہا کہ ہم نے اگست 2016 میں اپنا دبئی تا کراچی آپریشن معطل کر دیا تھا تاہم مسافروں کی موجودہ مانگ کو دیکھتے ہوئے ہم پانچ سال سے زیادہ کے وقفے کے بعد کراچی کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کریں گے اور ایئر لائن کی پہلی پرواز 15 جنوری 2022 کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور تجارتی مرکز کے لیے روانہ ہوگی اور متحدہ عرب امارات کے تین شہروں سے ہفتہ وار 56 پروازیں چلائی جائیں گی ، جن میں دبئی سے 28 پروازیں ، شارجہ سے 16 اور ابوظہبی سے ہفتہ وار 12 پروازیں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مہمانوں کے تجربے کو مزید قیمتی بنانے کے لیے اپنے بیڑے اور پروازوں کو بڑھا رہے ہیں ، اسلام آباد میں قائم کیریئر تمام ائیربس فلیٹ چلاتا ہے جس میں A321neo، A320-200 اور A321-200 سمیت 11 طیارے شامل ہیں ، اس نے حال ہی میں دو A321neo طیارے اپنے بیڑے میں شامل کیے ہیں تاکہ اپنے نیٹ ورک کو ملکی اور بین الاقوامی راستوں پر پھیلایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button