متحدہ عرب امارات

پاکستان کے سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی انتقال کر گئے

خلیج اردو
03 دسمبر 2020
اسلام آباد: پاکستان کے سنیئر سیاستدان اور سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔ 76 سال کی عمر میں وہ عرضہ قلب کے باعث دنیا سے کوچ کر گئے۔ انہوں نے 2002سے 2004 تک بطور وزیر اعظم پاکستان کی خدمت کی۔

سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف جب ملک کے صدر تھے تو ظفر اللہ خان جمالی نے بطور وزیر اعظم ، ان سے اختلافات کی بدولت وزارت اعظمی کے منصب سے استعفی دیا تھا۔

وہ مخالفین کے خلاف نازیبا زبان استعمال نہ کرنے اور اپنے رک رکاؤ اور بفاست کیلئے مشہور تھے۔

ان کی وفات پر صدر ، وزیر اعظم ، آرمی چیف سمیت ملکی سیاسی اور سماجی شخصیات نے تعزیت کی ہے۔

میر ظفر اللہ خان جمالی 1944 کو شمالی بلوچستان میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1960 میں سیاسی میدان میں انٹری ماری اور سیاسی کیریئر میں مسلم لیگ ن سمیت مختلف جماعتوں کا حصہ رہے۔

سپریم کورٹ میں پاناما پیپرز کیس میں نااہلی کے باوجود نواز شریف کو پارٹی صدر کا منصب سنبھالنے کے بل پر پارٹی کی پالیسی سے اختلاف پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اکتوبر 2017 میں میر ظفراللہ جمالی کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا ۔2018 میں صحت کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے صرف ایک دن قبل میر جمالی نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

کچھ روز قبل ان کی موت کی افواہیں سامنے آئی تھی جس پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں نے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کردیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button