متحدہ عرب امارات

پاکستان ایئرلائن نے پیر کے روز سے کابل کیلئے کمرشل پروازوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے

خلیج اردو
11 ستمبر 2021
اسلام آباد : پاکستان ایئرلائن پی آئی اے اسلام آباد سے کابل کیلئے پروازیں اگلے مہینے سے شروع کرے گا۔ اے ایف پی کے ترجمان نے اے ایف پی کو ہفتے کے روز ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔

یہ پہلی ایئرلائن ہوگی جو طالبان کے کابل ہر قبضے کے بعد سے افغانستان کیلئے کمرشل پرواز چلائے گی۔

کابل ایئرپورٹ امریکی انخلاء کے دوران ایک لاکھ بیس ہزار افراد کے بیرون ملک لے جانے کے دوران بری طرح متائثر ہوا تھا۔ طالبان اسے قطر کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ کی مدد سے دوبارہ فعال بنا رہے ہیں۔

پی آئی اے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہم تمام تکنیکی کلیئرنس حاصل کریں گے تاکہ آپریشن کو بحال کیا جاسکے۔ ہماری پہلی پرواز تیرہ ستمبر سے بروز پیر شیڈول ہے۔ یہ سروس مسافروں کے ڈیمانڈ پر مبنی ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ انسانی بنیادوں ہر کام کرنے والی تنظیموں اور صحافیوں کی جانب سے ہمیں 73 درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔

اس سے قبل قطر ایئرویز نے کابل کیلئے دو چارٹڈ طیاروں کی پروازیں چلائیں ہیں۔ پچھلے ہفتے افغانستان کے مقامی ایئرلائن نے بھی پروازیں بحال کیں ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button