متحدہ عرب امارات

انٹرنیٹ پر انلائن بدسلوکی کا سامنا کرنے والے بھارتی باولر شامی کی حمایت میں پاکستانی بلے باز رضوان سامنے آگیا

خلیج اردو
27 اکتوبر 2021
دبئی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز محمد رضوان آج بھارتی باولر محمد شامی کی حمایت میں کھل کر سامنے آئے ہیں۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں شاندار شکست کے بعد محمد شامی کو بھارتی مداحوں کی جانب سے انلائن بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں محمد رضوان نے کہا کہ ایک کھلاڑی کو اپنے ملک اور عوام کی خاطر جس طرح دباؤ ، قربانیوں اور کوششوں سے گزرنا پڑتا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ محمد شامی ایک ہیرو ہے اور بے شک وہ ایک بہترین باولر ہے۔ اپنے ہیروز کی قدر کریں۔ یہ کھیل لوگوں کو قریب لانے کیلئے ہے اور تقسیم پیدا کرنے کیلئے نہیں ہے۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ دوہزار اکیس میں اپنے روایتی حریف کے خلاف دس وکٹوں سے شکست کے بعد محمد شامی کو انلائن ہراسگی کا سامنا رہا ہے۔ ان کے خلاف نازیبا کلمات ادا کیے جارہے ہیں۔

پیر کے روز بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر ، سابق پیسر عرفان پٹھان ، یوزویندرا چاہل اور آل راونڈر یوسف پٹھان نے بھی محمد شامی کے خلاف اس مہم کی مزمت کی تھی۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button