خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

اسلام آباد ایئرپورٹ پر شارجہ کا مسافر 60 ہزار سعودی ریال سمیت پکڑا گیا۔

خلیج اردو: پاکستان کسٹمز نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر سے 60 ہزار ریال ضبط کر لیے ہیں۔

ذرائع کیمطابق کسٹم حکام نے شک کی بنیاد پر پرواز نمبر ER 703 پر شارجہ، متحدہ عرب امارات جانے والے مسافر سے 60,000 ریال ضبط کر لیے۔

مسافر کے سامان کو اسکین کیا گیا جس میں مشکوک سامان دکھا تو اس لیے اس کے سامان پر اسٹیکر چسپاں کر دیا گیا۔

کسٹم حکام نے مسافر سے کہا کہ وہ کسٹم ایکٹ 1969 کے سیکشن 139کے تقاضوں کے مطابق اپنے سامان میں موجود ممنوعہ اشیاء کے بارے میں وضاحت دے جسکا اس نے نفی میں جواب دیا، لہٰذا اس کے سامان کو گواہوں کی موجودگی میں کھول کر جانچا گیا تو اس سے کرنسی برآمد ہوئی ۔

قانون کے مطابق کوئی بھی مسافر 5000 ڈالر یا اس کے مساوی غیر ملکی کرنسی پاکستان سے باہر نہیں لے جا سکتا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button