عالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

جب دبئی جانے والی پرواز میں سوار مسافر کو دل کا دورہ پڑا تو ڈاکٹر اور عملے نے کیسے اس کی جان بچائی؟ حوصلہ افزا رپورٹ

خلیج اردو
دبئی : بھارت سے متحدہ عرب امارات جانے والے جہاز میں سوار مسافر جو دل کا دورہ پڑنےاچانک متائثر ہوا تھا، کی جان دبئی میں مقیم ایک ڈاکٹر اور فلائٹ میں عملے کے ارکان نے مل کر بچائی ہے۔

اطلاعات کے مطابق کنور سے دبئی جانے والی گو فرسٹ فلائٹ کے دوران مسافر کو بے چینی محسوس ہونے لگی۔ اس سے پہلے کہ وہ بے ہوش ہو ، اس نے مدد کیلئے درخواست کی۔

جہاز کے عملے نے سب سے پہلے مسافروں کو پرسکون رہنے کی درخواست کی۔۔ مسافر کی درخواست پر عملہ فوراً مسافر کی طرف بھاگا اور اسے بے ہوش پایا جس کی نبض نہیں چل رہی تھی اور نہ سانس چل رہی تھی۔

وقت ضائع کیے بغیر ایئرلائن کے عملے نے دوسرے مسافروں کی مدد سے متائثرہ شخص کو پیچھے لے جایا گیا۔ عملے نے کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن یا سی پی آر کا عمل شروع کیا۔

خوش قسمتی سے ڈاکٹر شبیر احمد بھی اسی پرواز میں سفر کر رہے تھے اور انہوں نے خود کار ایکسٹرنل ڈیفبریلیٹرز اے ای ڈی کے دو شاکس یا جھٹکے مریض کو لگائے اور اس کے بعد سی پی آر کے پانچ سیٹ لگائے گئے۔

ڈاکٹر احمد اور جہاز کے اسٹاف نے جان لیوا کارڈیک گرفت سے مریض کو ہوش میں لانے میں معاونت کی۔

ڈاکٹر احمد کے مطابق ہم نے سوچا کہ ہم نے مریض کو کھو دیا ہے۔فلائٹ دبئی میں اترنے والی تھی۔ لیکن خوش قسمتی سے اللہ کا شکر ہے کہ مریض کو ہوش آیا۔ مدد کے لیے ایک نرس موجود تھی۔ وہ، عملے کے ارکان اور میں نے باری باری سی پی آر پرفارم کیا۔

دبئی لینڈ کرنے پر مریض کو مزید علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔

ڈاکٹر احمد این ایم سی رائل ہسپتال ڈی آئی پی میں معدے کے ماہر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button