متحدہ عرب امارات

کم ترین وقت میں جائے حادثہ پر پہنچنے والے دبئی پولیس کے فاسٹ رسپانڈرز سے ملیں

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس کی جانب پیٹرول 512 کے افسروں کو ایمرجنسی رسپانس ٹائم 2 منٹ 48 سیکنڈ سے کم کر کے 1 منٹ 17 سیکنڈ کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل عبد اللہ خلیفہ المری نے المراقبت پولیس اسٹیشن کے افسران کو 2020 کے سب سے تیز رفتار رسپانڈرز کے طور پر اعزاز سے نوازا۔

افسران کو اعزاز سے نوازنے کے لیے ایک تقریب منعقد کی گئی تھی۔ اس تقریب میں کریمنل انویسٹی گیشن افیئر کے چیف اسسٹنٹ کمانڈر میجر جنرل خلیل ابراہیم المنصوری، المراقبت پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر علی غنم، ڈپٹی ڈائریکٹر المراقبت پولیس اسٹیشن کرنل عیسیٰ احمد سالم اور دبئی پولیس کے دیگر کئی افسران نے شرکت کی۔

دبئی پولیس کے سربراہ میجر جنرل خلیل نے اس موقع پر پولیس تھانے کے ملازمین کی جانب سے کی گئی محنت اور اس کے نتیجے میں حاصل کیے گئے نتائج کو سراہا۔ انکا کہنا تھا کہ یہ نتائج اس بات کی عکاسی ہیں کہ دبئی پولیس کسی بھی قسم کے حادثے کے جواب تیز ترین رد عمل دے کر دبئی کو نوکری، رہائش اور سیاحت کے لیے بہترین مقام بنانے کی خواہاں ہے۔

انہوں نے تھانے کے ملازمین کو دبئی کی سیکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے اپنی محنت جاری رکھنے کی تلقین کی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button