خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی کے ہوائی اڈوں پر پیک ٹریول کی خبرداری: صرف ٹکٹ والے مسافروں کو ہی ٹرمینلز میں جانے کی اجازت ہوگی۔

خلیج اردو: دبئی کے ہوائی اڈوں پر ہجوم کو کم کرنے اور "مسافروں اور فرنٹ لائن ملازمین کی صحت اور بہبود کو یقینی بنانے” کے اقدامات کے طور پر صرف ٹکٹ والے مسافروں کو دبئی انٹرنیشنل (DXB) کے ٹرمینلز میں جاری پیک ٹریول ٹائم کے دوران داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق 29 دسمبر 2021 اور 8 جنوری 2022 کے درمیان DXB سے 20 لاکھ مسافروں کے گزرنے کی توقع ہے، جبکہ روزانہ کی اوسط ٹریفک 178,000 مسافروں سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔
2 جنوری تعطیلات کے موسم کا مصروف ترین دن ہوگا، کیونکہ اس روز 198,000 سے زیادہ مسافروں کی آمد متوقع ہے۔

دبئی ایئرپورٹس کے ٹرمینل آپریشنز کے نائب صدر عیسیٰ الشمسی نے کہا: "ہم ہمیشہ مسافروں کے دوستوں اوراہل خانہ کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ہوائی اڈے پر آنے کے بجائے گھر پر ہی الوداع کریں۔ وبائی امراض کی صورتحال اور چھٹیوں کے عروج کے موسم میں ہوائی اڈے پر آنے والے مسافروں کی زیادہ تعداد کے پیش نظر یہ اور بھی اہم ہے۔

"اگر آپکا کوئی دوست یا خاندان کا کوئی فرد اگلے 10 دنوں کے دوران دبئی سے باہر پرواز کرنے کا ارادہ کر رہا ہے، تو دیگر لوگ ہوائی اڈے پر نہ آکرہوائی اڈے کے اندراوراس کے ارد گرد بھیڑ کو کم کرنے اور ہر ایک کے لیے ہوائی سفر کو محفوظ اور آسان بنانے میں ہماری بڑی مدد کر سکتے ہیں۔
پہلے سے ہی چیک ان کے اختیارات

ایمریٹس ائیرلائن نے کہا کہ پیک سفر کا دورانیہ 10 جنوری 2022 تک رہے گا۔

ایئر لائن کے مسافر اپنی پرواز کی روانگی سے 24 گھنٹے پہلے 32 سیلف سروس بیگ ڈراپ مشینوں اور ٹرمینل 3 پر دستیاب 16 چیک ان کیوسک یا ایمریٹس کے چیک ان ڈیسک پر چیک ان کر سکتے ہیں۔

زون C میں ٹرمینل 3 کار پارک ایریا سے ملحق، مسافر 24 گھنٹے اور روانگی سے چھ گھنٹے پہلے تک کار پارک چیک ان کی سہولت بھی استعمال کر سکتے ہیں اجبکہ اس سہولت سے متصل ڈراپ آف لین استعمال کرنے کے کوئی پارکنگ چارجز بھی نہیں ہیں۔

سیلف سروس کیوسک استعمال کرنے والے صارفین کو موقع پر ہی ان کے بورڈنگ پاس مل جائیں گے، لیکن پھر بھی انہیں اپنی پرواز کی روانگی سے 60 منٹ قبل اپنی امیگریشن کی رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنا ہوگا۔

مسافر 48 گھنٹے تک اور اپنی پرواز کی روانگی سے 90 منٹ پہلے تک آن لائن چیک ان بھی کر سکتے ہیں۔

جو مسافر روانگی سے 60 منٹ سے کم وقت میں چیک کرتے ہیں انہیں سفر کے لیے قبول نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button