متحدہ عرب امارات

ایسا ممکن ہے کہ آپ کو کرونا ویکسین کی تیسری خوراک کی بھی ضرورت پڑے ، فائزر کمپنی کے سی ای او

خلیج اردو
16 اپریل 2021
لندن : کرونا دوا ساز کمپنی فائزر کے سربراہ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ لوگوں کو ممکنہ طور پر کرونا کے حفاظتی ویکسین کے تیسری خوراک کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

ان افراد کو جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لیں ہوں ، انہیں 6 مہینوں سے 12 مہینوں بعد تیسری خوراک کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔سی ای او فائزر البرٹ بوورلا کا کہنا ہے کہ ایسا ممکن ہے کہ ویکسین کی سالانہ بنیادوں پر ضرورت پڑے۔

سی این بی سی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ بعد میں دیکھا جائے گا کہ ویکسین کی ترتیب کیا رکھی جائے لیکن ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ممکنہ طور پر ویکسین کی تیسری خوراک 6 سے 12 مہینوں میں ہمیں دو خوراکوں کے بعد تیسری خوراک کی ضرورت پڑے گی اور یہ بات آنے والے وقت پر منحصر ہوگی کہ اس کے بعد ویکسین کی ترتیب کیا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سمندر کو روکنا ہے جو اس وباء سے متائثر ہو سکتے ہیں۔

محققین فی الحال نہیں جانتے کہ ویکسین کب تک کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ فائزر نے رواں ماہ کے شروع میں ایک مطالعہ شائع کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اس کی خوراک کورونا وائرس سے حفاظت میں 91 فیصد سے زیادہ موثر ہے اور دوسری خوراک کے 6 ماہ بعد تک کوویڈ 19 کے سنگین کیسز کے خلاف 95 فیصد سے زیادہ موثر ہے۔

لیکن محققین کا کہنا ہے کہ یہ تعین کرنے کیلئے مزید اعداد و شمار کی ضرورت ہے کہ آیا تحفظ چھ مہینوں کے بعد بھی رہتا ہے یا نہیں۔

بورلہ نے جمعرات کے روز بھی اپنی کمپنی کی ویکسین کی قیمت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ جانیں بچا رہے ہیں اور غریب ممالک کو فروخت کرتے ہوئے منافع نہیں کمائیں گے۔

بورلہ نے فائزر ویکسین کی قیمت کی تصدیق نہیں کی لیکن اس نے اعتراف کیا کہ یہ یورپی یونین یا ریاستہائے متحدہ جیسے ترقی یافتہ ممالک کو زیادہ قیمت پر فروخت کیا گیا تھا جبکہ درمیانی آمدنی والے ممالک میں ، ہم اسے آدھی قیمت پر فروخت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی کمپنی بائیو ٹیک کے ساتھ شراکت میں امریکہ میں قائم فائزر ویکسین تیار کی گئی ہے ، جو فی الحال امریکی اور یورپی ویکسی نیشن مہموں میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button