متحدہ عرب امارات

ترکی میں شدید زلزلہ سے 26 افراد جاں بحق ، اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ، کئی بلڈنگز مہندم ہو گئیں

خلیج اردو
31 اکتوبر 2020
انقرہ: ترکی میں 7.0 شدت کے زلزلے کی وجہ سے کئی عمارتیں گرگئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور 800 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ ڈیزاسٹر منجمنٹ ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ازمیر کے علاقے سفری حصار سے 17 کلومیٹر دور بحیرہ ایجیئن میں ترکی کے مقامی وقت کے مطابق دو بجکر 51 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ترکی کے ایجنسی برائے انسداد قدرتی آفات کا کہنا ہے کہ ازمیر میں زلزلے سے 20 عمارتیں گریں ہیں جن سے 26 لاشیں نکالیں گئیں ہیں اور 800 افراد زخمی ہیں جبکہ بحالی کا آپریشن جاری ہے۔

8 عمارتون میں آپریشن کاکام مکمل کیا گیا ہے جبکہ 364 افراد کو اسپتال میں طبی امداد کے بعد گھر بھجوا دیا گیا ہے۔

زلزلہ سے متعلق سامنے آنے والی تصویریں اور ویڈیوز تکلیف دہ ہے۔ ترکی کے زلزلے پر مختلف ممالک نے ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کی ہے۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button