متحدہ عرب امارات

شیخ محمد نے سائیکل پر بیٹھ کر ایکسپو 2020 سنٹر کا دورہ کیا ہے

خلیج اردو
12 ستمبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ایکسپو 2020 کا دورہ کیا ہے اور وہ موٹرسائیکل پر بیٹھ کر سفر کیا ہے۔

ایسے میں جب ایکسپو کیلئے صرف ایک مہینہ رہ گیا ہے، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد ایکسپو کی جائے پر جاکر تصویریں ٹویتر پر اپلوڈ کیں۔

یہ دنیا کا پہلا ایکسپو ہے جس میں مشرق وسطیٰ ، افریقہ ، جنوبی ایشیاء اور عالمی دنیا سے لوگ آئیں گے۔ یہ یکم اکتوبر سے 31 اگست 2022 تک جاری رہے گا۔

یکم ستمبر کو شیخ محمد نے ایک مہینے کے کاونٹ ڈاون کا افتتاح کیا۔ انہوں نے موقع سے تصویریں جھلکیاں بھجوائی ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ایکسپو کیلئے سارے انتظامات ہو چکے ہیں۔ پویلین تیار ہیں اور کرونا وائرس کے خلاف بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

دبئی کے حاکم نے محفوظ ایونٹ کے انعقاد پر انتظامات کے حوالے سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپو 2020 میں 190 ممالک سے لوگ آئیں گے اور شامل ہونگے۔ اندازے کے مطابق اس میں پچیس ملین سیاح آئیں گے۔ ایکسپو میں لوگوں کو امارات کی مہمان نوازی اور یہاں کی عظیم اقدار دیکھنے کو ملیں گے۔

یہ ایکسپو اس کائنات کو محفوظ بنانے کے ھوالے سے آگاہی پھیلانے کے ساتھ ساتھ معیشت ، تجارت ، ثقافت ، سماجیات اور دیگر حوالوں سے بہت کچھ دیکھنے کو ملے گا۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button