متحدہ عرب اماراتسٹوری

متحدہ عرب امارات کا ایک ایسا ہوٹل جہاں ضرورت مندوں کو مفت کھانا فراہم کیا جاتا ہے

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی امارات شارجہ میں ایک نیک دل جوڑا ایک ایسا ہوٹل چلا رہا ہے جو غریب اور ضرورت مند ورکرز کو مفت کھانا فراہم کرتا ہے۔

نجی خبررساں ادارے خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شجاعت علی اور اس کی اہلیہ عائشہ ابرار شارجہ میں ایسا ہوٹل چلا رہے ہیں جہاں غریبوں مفت کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ ہوٹل دونوں میاں بیوی نے مل کر تقریبا ایک مہینے پہلے کھولا ہے جہاں وہ رات کو ایک کاؤنٹر دیر تک کھلا رکھتے ہیں تاکہ غریب اور ضرورت مند افراد کو مف کھانا فراہم کر سکیں۔

دونوں میاں بیوی غریب افراد کی مدد  کے لیے ہوٹل میں بچ جانے والا کھانے کو پیک کرتے ہیں اور پھر ایک کاؤنٹر جو راتک کھلا رہتا ہے اس کے ذریعے ایسے افراد کو کھانا دیا جاتا ہے جو کھانا خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔

بریانی سپاٹ کے نام سے یہ ہوٹل شارجہ میں نیشنل پیٹس کے قریب واقع ہے۔

ہوٹل کے مالک شجاعت نے نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تقریبا ایک مہینا پہلے جب انہوں نے دیکھا کہ مزدور طبقے میں ایک کثیر تعداد ایسی ہے جو اچھی کوالٹی کا کھانا خریدنے کی سکتے نہیں رکھتے تو انہوں نے ان کی مدد کرنے کا سوچا۔

شجاعت کا کہنا تھا کہ تقریبا ہر ہوٹل میں شام کے وقت کچھ اضافی کھانا بچ جاتا ہے جو فروخت نہیں ہوتا۔ لہذا میری بیوی نے مجھے مشورہ دیا کہ ہم  اضافی بچ جانے والا جو کھانا بلکل صاف ہوگا جسی کسی نے چھوا نہیں ہوگا اسے ہم مفت میں ایسے افراد کو دیں گے جو مفت کھانا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اب ہمارے پاس روز شام کو تقریبا 20 افراد کے لیے اضافی کھانا بچ جاتا ہے۔ جو ہم رات 10 بجے کے بعد ہمارے پاس مف کھانا لینے والوں کو دیتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ "بہت ساری فیملیز، ٹیکسی ڈرائیور اور مزدور ہمارے پاس شرماتے ہوئے آتے ہیں کیونکہ انہیں ڈر ہوتا ہے کہ پتا نہیں ہم ان سے کونسی معلومات لیں گیں اور پھر کھانا دیں گے لیکن ہماری سخت پالیسی اور ہم کسی سے ان کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں پوچھتے۔ ہم صرف اتنا پوچھتے ہیں انہیں کتنے افراد کا کھانا چاہیے اور ہم اس کے مطابق انہیں کھانا دے دیتے ہیں”۔

اس کے علاوہ ہوٹل پر کھانے کی قیمتیں بھی بہت کم ہیں۔ جس کے بارے میں بات کرتے ہوئے شجاعت نے بتایا کہ ہمارا مقصد ہر قسم کے افراد کے لیے کھانا فراہم کرنا ہے۔ اور وہی انکے کے بزنس کے لیے نفع بخش بھی ہے۔

اس ہوٹل پر چکن بریانی کی پلیٹ 8 درہم کی ہے اور پاکستانی پراٹھے اور چائے کی قیمت 2 درہم ہے۔ گوشت پر مشتمل کھانوں کی قیمت 5 درہم سے کم ہے جبکہ سبزیوں اور دالوں پر مشتمل کھانوں کی قیمت 2 سے 3 درہم کے درمیان ہے۔ اور یہ ہوٹل 250 درہم ماہانہ میں روزنہ تین وقت کھانے کے ایک ٹفن کی سروس بھی فراہم کرتا ہے۔ جسے شارجہ میں بیشتر ورکرز کی طرف سے سراہا گیا ہے۔

شجاعت نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنا اچھا روپ پہچاننے کی کوشش کریں جس سے آپ کو معاشرے کے دیگر افراد کی مدد کرنے راستہ ملے گا

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button