خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان کی لندن میں چھٹیاں منانے کی تصاویر وائرل

خلیج اردو: دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد نے فیملی کے ہمراہ لندن میں گرمیوں کی چھٹیاں منانے کی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔

دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد کی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ سمیٹ رہی ہیں، تصاویر میں شیخ ہمدان کو اپنی فیملی کے ہمران لندن میں گھومتے پھرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیخ ہمدان بن محمد نے اپنی تصاویر شئیر کیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے لوکل ٹرین میں سفر کیا۔

ولی عہد شیخ ہمدان نے اپنے والد شیخ محمد بن راشد اور اپنے دو جڑواں بچوں کے ساتھ بھی ایک تصویر شئیر کی تاہم دونوں بچوں کے چہروں کو ایموجیز کی مدد سے چھپایا گیا ہے

ولی عہد نے اپنے اصطبل کا بھی دورہ کیا اور استبل میں موجود گھوڑے کے ساتھ بھی تصویر بنائی جس پر صارفین مختلف قسم کے تبصرے کر رہے ہیں

دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 14.5 ملین فالوورز ہیں اور ان کی شیئر کی گئی تصاویر کو کافی پزیرائی مل رہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button