متحدہ عرب امارات

اپ سے گزارش ہے کہ مناسب فاصلہ رکھیں، میری ماں پاکستان میں میرا انتظار کر رہی ہے

دبئی میں فوڈ ڈیلیوری کا کام کرنے والے پاکستانی کی جذبات سے بھرپور تحریر کی ویڈیو وائرل

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں فوڈ ڈیلیوری کا کام کرنے والے پاکستانی کے جزبات سے بھرپور پیغام کی تحریر والی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ بائیک ڈرائیور نے اپنے بائیک پر لکھی گئی تحریرمیں گزارش کی ہے کہ براہ مہربانی مناسب فاصلہ رکھیں، میری ماں پاکستان میں میرا انتظار کر رہی ہے

تفصیلات کے مطابق دبئی میں بطور ڈیلیوری بوائے کام کرنے والے ایک پاکستانی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر عوامی توجہ حاصل کررہی ہے ، مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اپنی موٹرسائیکل کے ساتھ ایک ٹریفک سگنل پر رکا ہوا ہے ، جس نے اپنے ہمراہ فوڈ ڈیلیوری کے لیے استعمال ہونے والا ایک ڈبہ بھی اپنی پشت پر رکھا ہوا ہے ، جس پر لکھی گئی تحریر دلچسپ تو ہے ہی بلکہ وہ محسوس کرنے والوں کے لیے جذبات سے بھرپور ایک پیغام بھی ہے جس کے ذریعے دبئی کی سڑکوں پر انتہائی تیز رفتاری سے گاڑیاں دوڑانے اور ٹریفک پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قوانین پر عمل درآمد کرنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

پاکستانی باشندے کی جانب سے اپنے فوڈ ڈیلوری کے ڈبے پر آویزاں کیا گیا پیغام انگریزی زباں میں تحریر کیا گیا ہے ، جس کا اردو ترجہ کچھ یوں ہے کہ ’براہ مہربانی مناسب فاصلہ رکھیں کیوں کہ میری ماں پاکستان میں میرا انتظار کر رہی ہے‘۔

https://fb.watch/9Nhhd2BJoY/

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button