متحدہ عرب امارات

وزیراعظم عمران خان کا ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ،وزیراعظم نے یو اے ای کیخلاف حوثیوں کے حالیہ میزائل حملے کی شدید مذمت کی

وزیراعظم نے یو اے ای کیخلاف حوثیوں کے حالیہ میزائل حملے کی شدید مذمت کی‘ امارات کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ‘ عمران خان نے یو اے ای کے موثر فضائی دفاعی ردعمل کی بھی تعریف کی

وزیراعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے خلاف حوثیوں کے حالیہ میزائل حملے شدید مذمت کی ، عمران خان نے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کےساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ، اس دوران وزیراعظم کی طرف سے متحدہ عرب امارات کے موثر فضائی دفاعی ردعمل کی تعریف بھی کی گئی ۔

معلوم ہوا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی گفتگو مین وزیراعظم عمران خان نے علاقائی امن و سلامتی کی کوششوں میں پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا ، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ، دونوں رہنماوَں کی جانب سے کا اعلیٰ سطح پر روابط جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔

ادھر متحدہ عرب امارات نے حوثی باغیوں کے حملے میں مارے گئے افراد کے بچوں کو تعلیم اور نوکری کی پیشکش کردی ، ابوظہبی دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کو ملازمت اور تعلیم کی پیشکش سرکاری تیل کمپنی ادنوک (ADNOC) کی جانب سے کی گئی ہے ، سرکاری آئل کمپنی مرنے والے ملازمین کے سروس فوائد کی ان کے خاندانوں میں فوری تقسیم کو بھی یقینی بنائے گی ۔

امارات کی سرکاری تیل کمپنی ان کارکنوں کے بچوں کی تعلیم میں بھی مدد کرے گی جو 17 جنوری کو یمن کی حوثی ملیشیا کے مصحفہ میں ادنوک تیل ذخیرہ کرنے والے ڈپو پر حملے میں اس وقت مارے گئے ، جب حوثی باغیوں کی طرف سے ادنوک کی طرف سے چلائے جانے والے اسٹوریج پلانٹ پر پروجیکٹائل فائر کیے جانے کے بعد 3 ٹینکرز پھٹنے سے 2 ہندوستانی اور ایک پاکستانی ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوئے ، ابوظہبی پر حوثیوں کی طرف سے کئی ہفتوں میں تین حملوں میں سے یہ پہلا حملہ تھا ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button