متحدہ عرب امارات

پی ٹی آئی والے فوج کو بدنام کررہے ہیں ، ادارے نوٹس لیں، بلاول بھٹو زرداری

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی او آئی سی وزرائے خارجہ پریس کانفرنس سے متعلق کہا ہے کہ اچھا ہے یہ کانفرنس ہو رہی ہے لیکن یہ پاکستان پر نہیں افغانستان پر ہو رہی ہے، یہ کانفرنس طالبان کے لیے بلوائی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کہا کہ پی ٹی آئی کی حکمران جماعت کا کام تھا کشمیر کاز کو سبوتاژ کرنا اورحکومت کو یہ ٹاسک دیا گیا تھا کہ ملک کی خودمختاری کو نقصان پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے سی پیک، ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ شروع کیا اور وزیرا عظم عمران خان کا کام ہی یہ تھا کہ سی پیک کو سبوتاژ کرو اور آپ نے یہ کیا، ہم آپ کی فارن فنڈنگ کیس کی کرپشن کا حساب مانگ رہے ہیں، آپ کے پاس ہر ادارہ تھا 3سال میں کیوں کسی کے خلاف کرپشن کا ثبوت پیش نہیں کیا۔

مسٹر بھٹو نے کہا کہ حکومت کے اب آخری دن شروع ہوچکے ہیں، اب آپ کو ہر چیز کا حساب دینا ہوگا، تاریخ میں لکھا جائے گا کہ کون سا ممبر آئین اور عوام کے ساتھ کھڑا تھا، عوام ہر اس شخص سے نفرت کرتے ہیں جو 3 سال سے آپ کے سہولت کار بنے ہوئے تھے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت کے آخری دن شروع ہوچکے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اب اپ کو حساب دینا پڑے گا، اپ کو معاشی پالیسی اور کرپشن کا حساب دینا ہوگا، آپ کے پاس نیب اور ایف آئی اے تھا کیوں کرپشن ثابت نہیں کرسکے ۔

انہوں نے کہا کہ منحرف ممبران کو سندھ ہاؤس منتقل کیا گیا تو وفاقی وزرا نے پروپیگنڈاشروع کر دیا، سب نے دیکھا عمران خان نے پارلیمان اور لاجز پر حملہ کیا، چیف جسٹس پاکستان نے کل کے لیے سیاسی جماعتوں کو نوٹس بھجوائے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بزدل عمران خان کو پہلے دن سے شکست نظر آرہی ہے، عمران خان نے آئین توڑا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے آئین پاکستان پر عمل نہیں کیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے آج 14 دن گزرنے کے باوجود سیشن نہیں بلایا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے آئین پاکستان پر عمل نہیں کیا، عمران خان نے اپنے اسپیکر سے آئین کی خلاف ورزی کرائی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے آج 14 دن گزرنے کے باوجود سیشن نہیں بلایا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر فوج کے کلاف مہم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد فوج کی غیرجانبداری کو بدلنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی عمران خان نیوٹرل کو جانور کہہ چکے ہیں اور اس پر کوئی معافی نہیں مانگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button