متحدہ عرب امارات

ملک کو درپیش مختلف چیلنجز کو لے کر وزیر اعظم کا بڑا اقدام،سیاسی جماعتوں کو اسلام آباد میں ایک میز پر بٹھانے کا فیصلہ

خلیج اردو

مونتاج

شہباز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی منظوری دیدی۔عمران خان سمیت تمام سیاسی قائدین کو دعوت دیدی گئی۔

 

ملکی سیاسی منظر نامے میں بڑی سیاسی پیش رفت۔۔۔ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم قومی چیلنجز پر تمام قومی سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا بڑا فیصلہ۔۔۔7 فروری کو اسلام آباد میں اے پی سی بلال لی۔ عمران خان تمام قومی سیاسی قائدین کو اے پی سی میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی گئی

 

وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نےاسد قیصر اور سابق وزیردفاع پرویز خٹک سے کرکے وزیراعظم کی طرف سے عمران خان کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت پہنچائی۔وزیراعظم نے کل پشاور میں ہونے والی ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے دو نمائندوں کو بھی شرکت کی دعوت دے دی۔ سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی راہنماؤں کو اپنی جماعت کے نامزد نمائندوں کے ناموں سے آگاہ کرنے کی درخواست کی

 

نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج گورنر ہاوس پشاور میں طلب ،،وزیر اعظم  صدارت کریں گے،، سیاسی و عسکری قیادت شریک ہوگی،،  پولیس لائنز   خودکش حملے کی تحقیقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا ۔

 

گورنر ہاؤس میں ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلی افسران شریک ہوں گے ۔اجلاس میں 30 جنوری کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر غور ہوگا۔

 

اجلاس میں خیبرپختونخوا کی پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی تنظیم نو کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا،ان اداروںکو معیاری تربیت، جدید اسلحے ، ضروری سازوسامان کی فراہمی پر بھی مشاورت ہوگی ۔وزیرداخلہ کہتے ہیں   اجلاس میں تمام معاملات پربات ہوگی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button