متحدہ عرب امارات

ڈاکٹروں کی جانب سے غیر ضروری ادویات تجویز کرنے کا معاملہ ، صدر پاکستان نے نوٹس لے لیا

خلیج اردو
27 ستمبر 2021
اسلام آباد : صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ایسی خبروں کے حوالے سے نوٹس لیا ہے جہاں مریضوں کو ڈاکٹروں کی جانب سے غیر ضروری اضافی ادویات تجویز کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ترجیح مریض کی صحت ہونی چاہیئے نہ کی دوائیوں کی فروخت۔

ہیلتھ سروس اکیڈمی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد علی خان نے کہا ہے کہ صدر نے ایک نسخہ شیئر کیا ہے جس پر اکیس دوائیاں لکھی گئی تھی۔

پاکستان میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ڈریپ کے حکام کا بھی ماننا ہے کہ پاکستان میں اوسطاً پچیس سے تیس دوائیاں ایک مریض کو تجویز کی جاتی ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے اس حوالے سے ہدایت کی ہے کہ ایک ایسا جامع منصوبہ ترتیب دیا جائے جس میں غیر ضروری دوائیاں تجویز کیے جانے کا راستہ روکا جا سکے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button