خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

صدر شیخ محمد نے مدرز ڈے کے موقع پر نیا اقدام شروع کردیا۔

خلیج اردو: عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم، نائب صدر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران نے محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشیٹوز کے ایک حصے کے طور پر ماں کا عالمی دن کے موقع پر”کون میری ماں کی طرح ہے” اقدام کا آغاز کیا۔

انہوں نے مدرز ڈے کے موقع پر اس اقدام کا آغاز کیا جس پر انہوں نے اعلان کیا کہ رمضان المبارک کے دوران متعدد غیر معمولی اماراتی ماؤں کو اعزاز کے لیے منتخب کیا جائے گا۔

شیخ محمد نے ٹویٹ کیا کہ "ماں رحمت، نعمت اور جنت ہے۔ ماں جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے۔ رمضان کے مہینے کے دوران، اماراتی خواتین جنہوں نے غیر معمولی قربانیاں دی ہیں، انہیں متحدہ عرب امارات کے معاشرے اور پوری دنیا کے سامنے اعزاز سے نوازا جائے گا‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشیٹوز کے حصے کے طور پر ‘کون میری ماں کی طرح ہے’ اقدام کا آغاز کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button