خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

پرنس ہیری کے تازہ جاری کیے گئے اسپیئر میموائر جریدہ کی متحدہ عرب امارات میں تیزی سے فروخت جاری

خلیج اردو: میمواَئر اسپیئر، ڈیوک آف سسیکس، پرنس ہیری کی سب سے زیادہ یادگاری خبروں اور لمحات پر مشتمل جریدہ، حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں ریلیز ہوا ہے اور تیزی سے فروخت ہورہا ہے۔

اسٹیو جونز، بک چین کنوکونیا مڈل ایسٹ کے جنرل منیجر نے گلف نیوز کو بتایا: "ہمیں کل کتاب موصول ہوئی۔ کتاب نے دنیامیں بہت زیادہ hype بنائی جس کی وجہ سے یہ دلچسپی کا مرکز بن گئی ہے. کتاب کی سیل کافی اچھی ہے۔ ہم نے اپنے دبئی مال اسٹور پر پہلے دن تقریباً 100 کاپیاں فروخت کیں اور شاید آج یہ تعداد کہیں زیادہ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہارڈ کور بک سٹورز پر جریدہ 160 درہم میں فروخت ہو رہا ہے، جس میں 144 درہم کےعوض خصوصی پروموشن آن لائن پیش کی جا رہی ہے۔

ہیری اور اسپیئر
سپئیر میموائر کا شہزادہ ہیری کیلئے کیسا نتیجہ آئے گا؟
ہائپ اور تنازعہ کی تشکیل کے بعد، پرنس ہیری کی کتاب ‘اسپیئرمیموائر’ فروخت ہورہی ہے
تصاویر میں ٹائم لائن: ہیری اور ولیم کا رشتہ کیوں ٹوٹا؟
پرنس ہیری اور شاہی خاندان: مفاہمت ناممکن ہے۔

ایک اور بک چین نے بھی کتاب کے اجراء کی تصدیق کی۔

"کتاب دستیاب ہے۔ ہمیں یہ آج صبح موصول ہوا،” مرکاٹاو مال میں ورجن میگاسٹور کے اسٹور مینیجر نے فون پر کہا۔

دیگر بک اسٹورز جیسے Magrudys اور Borders نے کہا کہ اس ہفتے سے کتاب کی فروخت شروع ہونے کی امید ہے۔

بارڈرز کے اسسٹنٹ مینیجر سشیل کمار نے کہا، ’’کتاب ایک دو دنوں میں ہمارے پاس دستیاب ہو جائے گی۔‘‘

Magrudy’s میں، ایک کسٹمر سروس ایگزیکٹو نے یہ بھی کہا کہ وہ جمعہ تک کتاب وصول کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔

اسپیئر، جسے سرکاری طور پر 10 جنوری کو دنیا بھر میں جاری کیا گیا تھا، پینگوئن رینڈم ہاؤس نے شائع کیا ہے۔

416 صفحات پر مشتمل یہ کتاب ڈیجیٹل، پیپر بیک اور ہارڈ کور فارمیٹس میں دستیاب ہے اور اس کا 16 زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے۔

شہزادہ ہیری کی میموائر برطانوی شاہی خاندان کے بارے میں کئی انکشافات کرتی ہے، جس میں ان کے والد کنگ چارلس، سوتیلی ماں کیملا اور بڑے بھائی پرنس ولیم بارے راز شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button