متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں حضرت محمد ﷺ کا سرکاری یوم ولادت ، ملک میں عوامی  پارکنگ مفت ہوگی

 

خلیج اردو

20 اکتوبر 2021

ابوظبہی : ابوظبہی میں انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سنٹر آئی ٹی سی نے اعلان کیا ہے کہ ان کے سرکاری پبلک پارکنگ محمد ﷺ کے سرکاری یوم ولادت کے سلسلے میں مفت ہوگی۔

 

آئی ٹی سی نے کسٹمر ہیپی سنٹر کے اوقات کار ، دارب کے اوقات ، بس اینڈ فیری سروسز کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

 

حکام کے مطابق زمین پر سرکاری پارکنگ کے علاقوں میں گاڑی فری کھڑی ہو پائے گی اور اس سلسلے میں ہدایت کی گئی ہے رہائشی علاقوں میں شام نو بجے سے صبح اٹھ بجے تک پارکنگ کے اوقات سے متعلق یقینی بنایا جائے۔

 

آئی ٹی سی کسٹمر ہیپی نس سنٹر جمعرات اکیس اکتوبر سے اتوار چوبیس اکتوبر تک کھلے رہیں گے۔

 

آئی ٹی سی کی ویب سائٹ ، داربی ویب سائٹ اور ایپ اور دارب ایپ کا استعمال کرتے ہوئے صارفین آئی ٹی سی کی سروسز کیلئے آن لائن درخواست جاری رکھ سکتے ہیں۔

 

صارفین محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ کے یونیفائیڈ سروس سپورٹ سینٹر سے 800850 یا ٹیکسی کال سینٹر 600535353 پر چوبیس گھنٹے رابطہ بھی کر سکتے ہیں۔

 

آئی ٹی سی نے اعلان کیا ہے کہ دارب کے ٹول گیٹ سسٹم پر چھٹی کے وقت کوئی چارجز نہیں ہونگے۔ ٹول گیٹ چارجز ہفتے کے دن دوبارہ سے شروع ہوں گے اور یہ صبح سات سے نو بجے تک جبکہ شام پانچ سے سات بجے تک ہوں گے۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button