متحدہ عرب امارات

پیغمر اسلام حضرت محمد ﷺ کی سالگرہ کے سلسلے میں کچھ علاقوں میں مفت پارکنگ دی جائے گی

خلیج اردو
19 اکتوبر 2021
دبئی : 21 اکتوبر جمعرات کو پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی یوم ہے اور اس سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بلدیہ نے اعلان کیا ہے کہ شارجہ کے کچھ علاقوں میں مفت پارکنگ ہوگی۔

پچھلے ہفتے متحدہ عرب امارات کے حکام نے تصدیق کی تھی کہ 21 اکتوبر کو حضر محمد مصطفی ﷺ کی یوم ولادت کے سلسلے میں یو ای ای بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

اس فیصلے کا اطلاق ان جگہوں پر نہیں ہوگا جہاں ہفتے کے تمام دن کیلئے فیس ہوتی ہے اور جن کو نیلے نشان سے شناخت کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ ان عوامی مقامات پر مفت پارکنگ ہوگی سوائے الہسن اسٹریٹ، الشواہین ، الشیوخ کارنیچے اسٹریٹ ، قیس ابن ابی صعصہ اسٹریٹ ، الجبیل ، مرکزی سوق ، المعاز 1 ، کارنیچے سٹریٹ ، مجاز 1 ، مجاز 2 ، یونیورسٹی سٹی روڈ ، اور موعلیہ کمرشل ایریا کے جہاں فیس لی جائے گی۔

شارجہ بلدیہ کے مطابق حکام پارکنگ کی جگہوں کا معائنہ کریں گے تاکہ وہ یقینی بنائیں کہ گاڑیوں کے ڈرائیور قانون کا احترام کررہے ہیں۔

جن علاقوں کو مفت پارکنگ میں شامل نہیں کیا گیا ہے ان کے بارے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چھٹیوں میں یہاں مفت پارکنگ کی صورت میں قانون کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں۔

کچھ ڈرائیوروں کو پچھلی دفعہ دیکھا گیا تھا کہ انہوں نے مفت پارکنگ کی وجہ سے ایک کے بجائے دو پارکنگ کی جگہوں پر قبضہ کیا تھا جبکہ دیگر رہائشیوں نے ان جگہوں پر دو سے تین دن اپنی گاڑیاں کھڑی کیے رکھی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button