متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے قائدین  نبی کریمﷺ کو انکے یوم ولادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے رہمناؤں کے نبی کریمﷺ کی یوم ولادت کے حوالے نبی کریم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نبی کریم ﷺ کو عوام کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا تھا۔

شیخ راشد المکتوم نے بدھ کے روز ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس دن مسلمان اپنے ایمان اور نبی کریم کے لیے اپنی محبت کا تازہ کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ” نبی کریم یوم ولادت پر مسلمان اس روشنی کو یاد کرتے ہیں جس سے انہوں انسانیت کو فیض یاب کیا”۔

شیخ راشد نے مزید لکھا کہ نبی کریم کو انسانیت کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا تھا۔ اور ” میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ ہمیں انکے ہاتھ سے حوض کوثر کا پانی پینا نصیب فرمائے تاکہ ہم کبھی پیاسے نہ رہیں”۔

انہوں نے نبی کریم کو اپنے لیے عملی نمونہ قرار دیا۔

ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ "امن، رواداری، اور ہمدردی کے پیام ور کا بابرکت یو م ولادت ہے۔ انہوں نے ایک بہترین معاشرے کی بنیاد رکھی اور کئی تہذیبوں کو متاثر کیا”۔ اور ہم آج اس دن کی مناسبت تمام انسانیت کے لیے امن اور خوشحالی کی دعا کرتے ہیں”۔

اس کے علاوہ رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان کا کہنا تھا کہ پیغمبر اسلام کا یوم ولادت ہمیں” رحم دلی ہمدردی کی یاد دلاتا ہے”۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ” آج بحران کے دنوں میں ہمیں نبی کریم کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے”۔

یاد رہے کہ نبی کریم حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت 12 ربیع الاول کو منائی جاتی ہے جو اس سال 29 اکتوبر کو ہوگی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button