متحدہ عرب امارات

عید میلاد النبی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں مفت پارکنگ اور مفت ٹولز کا اعلان

خلیج اردو
دبئی: ابوظہبی میں انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سنٹر نے اعلان کیا ہے کہ عوامی پارکنگ کی جگہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کی تعطیلات کے دوران مفت میں خدمات فراہم کی جائینگی۔

پارکنگ اور ٹول 8 سے 10 اکتوبر صبح 7.59 بجے تک مفت ہوں گے۔ سرکاری تعطیل کے دوران مصفحہ ایم-18 ٹرک پارکنگ لاٹ میں پارکنگ کی جگہیں بھی مفت ہوں گی۔

دارلحکومت بھر میں تمام کسٹمر ہیپی سنٹر بند رہیں گے اور صارفین آئی ٹی سی کی ویب سائٹ پر دستیاب ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے تمام خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

خلیجی ممالک سمیت بیشتر اسلامی ممالک میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت اس دفعہ 12 ربیع الاول 1444 کو منایا جاتا ہے جو کہ اسلامی کیلنڈر کا تیسرا مہینہ ہے۔

8 اکتوبر بروز ہفتہ متحدہ عرب امارات میں سرکاری اور نجی شعبے کے تمام ملازمین کے لیے سرکاری چھٹی کا اعلان پہلے سے کیا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button