خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

یو اے ای میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت: پبلک سیکٹر کے لیے بامعاوضہ تعطیل کا اعلان

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ ہفتہ 8 اکتوبر 2022 کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر پبلک سیکٹر ملازمین کے لیے بھی بامعاوضہ تعطیل ہوگی۔

فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز کی جانب سے آج جاری کردہ ایک سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ دفاتر اپنے معمول کا کام 10 اکتوبر بروز پیر کو دوبارہ شروع کرینگے۔

خلیجی ممالک سمیت بیشتر اسلامی ممالک میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت 12 ربیع الاول 1444 کو منایا جاتا ہے جو کہ اسلامی کیلنڈر کا تیسرا مہینہ ہے۔

اگرچہ اس کا مطلب ان لوگوں کے لیے لمبا ویک اینڈ نہیں ہے جنہیں ہفتہ-اتوار کی چھٹی ملتی ہے، لیکن اس سے ہفتہ کے دن کام کرنے والوں کے لیے راحت ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button