متحدہ عرب امارات

پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم پیدائش پر متحدہ عرب امارات نے نجی شعبے کے لیے چھٹی کا اعلان کر دیا

خلیج اردو

دبئی: متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے انسانی وسائل اور امارات نے اعلان کیا ہے کہ ہفتہ 8 اکتوبر 2022 کو پیغمبر اسلام کے یوم ولادت کے موقع پر نجی شعبے کے لیے چھٹی ہوگی جس میں ان کی تنخواہ کی کٹوتی نہیں ہوگی۔

 

خلیجی ممالک سمیت بیشتر اسلامی ممالک میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت 12 ربیع الاول 1444 کو منایا جاتا ہے۔ ربیع الاول اسلامی کیلنڈر کا تیسرا مہینہ ہے۔

 

اگرچہ اس کا مطلب ان لوگوں کے لیے لمبا ویک اینڈ نہیں ہے جنہیں ہفتہ،اتوار کی چھٹی ملتی ہے پھر بھی یہ ہفتہ کو کام کرنے والوں کے لیے خوش آئند ہے اور اس عام تعطیل کے بعد مزید دو چھٹیاں ہوں گی۔

 

باقی دو عام تعطیلات یوم یادگار اور متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے اعزاز میں ہوں گی۔ ایسے میں جب یہ تاریخیں یکم، 2 اور 3 دسمبر کو آتی ہیں اور 4 دسمبر کو اتوار ہوتا ہے۔

 

یوں اس سال کا اختتام ہونے سے قبل ایک لمبا چار روز کا ویک اینڈ ہوگا جو شہریوں کیلئے سکون کا باعث بنے گا اور لوگ اپنی فیملیز کے ساتھ زیادہ وقت گزاریں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button