متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

اسلام آباد ائیرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فراہمی نے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کی مشکل آسان کردی

خلیج اردو : ملک کے دیگر ائیرپورٹس کیطرح اب اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے، اس سہولت کی فراہمی کے بعد دبئی اور ابوظہبی جانے والے 343 مسافروں کےریپڈ ٹیسٹ کرکے منزل مقصود کیلئے روانہ کردیا گیا۔

متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کی مشکل آسان ہوگئی کیونکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

ڈی جی سی اے اے کی ہدایت پر نجی لیبارٹریز کو ایئرپورٹ پر کاونٹر کی اجازت دے دی ہے ، اسلام آباد ایئرپورٹ سے 2پروازوں کےمسافروں کے ریپڈ پی سی آرٹیسٹ کئے گئے۔

ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ دبئی ،ابو ظہبی جانے والی پرواز کے مسافروں کے ریپڈ پی سی آرٹیسٹ کئے گئے، اس دوران 343 مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کرکے منزل مقصود کیلئے روانہ کیا گیا۔

ایئرپورٹ منیجر نے مزید کہا کہ مسافروں کو 5گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button