متحدہ عرب امارات

افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کیلئے آرمی افسران کے جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف ، سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد کو گرفتار کر لیا گیا

خلیج اردو
راولپنڈی : پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والے ملزمان قانون کی گرفت میں آگئے۔ پی ٹی اے نے دونوں اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا۔

پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والے ملزمان پکڑے گئے۔ انکشاف ہوا ہے کہ میجر جنرل فیصل مشتاق اور میجر جنرل اصغر کے ہینڈل سے چلائے جانے والے اکاؤنٹس فیک تھے ۔ جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔

پاک فوج کے سینئر آفیسرز کے جعلی اکاؤنٹس سے ایک خاص سیاسی بیانیہ بنایا جا رہا تھا اور تاثر یہ دیا جا رہا تھا کہ فوج کے اندر سے کسی ایک خاص جماعت کی حمایت کی جا رہی ہے۔

پی ٹی اے نے دونوں اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا ہے اور ان جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button