خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

شارجہ میں رمضان کے دوران نماز کے اوقات میں پبلک پارکنگ مفت کردی گئی

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں رمضان المبارک کے دوران نماز کے اوقات کار میں پبلک پارکنگ مفت کر دی گئی ہے۔

پانچوں نمازوں کے وقت میں ایک، ایک گھنٹے کیلئے پبلک پارکنگ پر کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔جمعہ کے دن نیلے سائن بورڈز کے علاوہ تمام کار پارکنگز پورے دن مفت ہوں گی۔

شارجہ میونسپلٹی کے ڈائریکٹر جنرل عبید التنیجی نے کہا کہ پبلک کار پارکنگ میں ہفتے سے جمعرات صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک فیس عائد ہوتی ہے لیکن جمعہ کے دن کار پارکنگ کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی تاکہ نمازی ذہنی سکون کے ساتھ نماز ادا کرسکیں۔

پارکنگ مقامات پر انسپکٹرز ڈیوٹی دیں گے اور ڈبل پارکنگ سمیت دیگر خلاف ورزیوں کی روک تھام کریں گے۔ ڈی جی میونسپلٹی نے کہا کہ رمضان میں انسپکشن ٹیمز 24 گھنٹے کام کریں گی۔

میونسپلٹی کی طرف سے 7 انسپکشن مہمات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، یہ تمام کھانے کے مراکز اور عوامی مقامات پر انسپکشن کریں گی۔

ڈی جی میونسپلٹی کا کہنا تھا کہ معائنہ ٹیمیں تمام ریسٹورنٹس میں کھانے کی ذخیرہ کی گئی چیزوں کا معیار جانچیں گے اور غیر مسلموں کیلئے کھانے کی اشیا کی موجودگی یقینی بنائیں گے۔

غیر لائسنس یافتہ خیمے لگانے اور پبلک پارکس میں تیز آواز میں اسپیکر چلانے کی اجازت نہیں ہوگی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button