متحدہ عرب امارات

دبئی:روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نقل و حمل کے تمام ذرائع کے لئے ٹکٹ اور بکنگ کے نظام کو یکجا کرنے کا فیصلہ کر لیا

خلیج اردو

دبئی:متحدہ عرب امارات میں حکومت جدت اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اور قدم۔دبئی کی روڈز اینڈ ٹراسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ دبئی میں ٹرانسپورٹ کے تمام ذرائع کیلئے ٹکٹوں کی خریداری اور بکنگ کے نظام کو یکجا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔آنے والے چند سالوں میں اس فیصلے پر تمام اقدامات کے بعد عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔

آرٹی اے حکام کے مطابق دبئی میں شہریوں کی نقل و حرکت کو مزید بہتر اور پرسکون بنانے کیلئے روڈ میپ پر مرحلہ وار کام کیا جائے گا۔حکام کے مطابق اگلے برس سے آرٹی اے کے تحت چلنے والی ٹراسپورٹ سمیت نجی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کیلئے بھی ٹکٹنگ اور بکنگ کا نظام یکجا کیا جائے گا۔

 

دبئی میں اس وقت مخلتف کمپنیوں جن میں کریم، اوبر اور ایکار سمیت دیگر پرائیویٹ کمپنیوں کی جانب سے سفری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔آر ٹی اے کے ایک اعلیٰ آٖفیسر نے بتایا کہ اگلے برس سرکاری اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کیلئے یکساں ضوابط بھی متعارف کرائیں جائیں گے۔

دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں تین روزہ مینا ٹرانسپورٹ نمائش کا آغاز ہوگیا جس کا افتتاح دبئی میڈیا کونسل کے سربراہ شیخ احمد بن محمدبن راشد المکتوم نے کیا۔نمائش میں دنیا بھر میں ٹرانسپورٹ کے مخلتف سہولیات اور رجحانات پر گفتگو کی جائے گی جبکہ کورونا وائرس کے بعد نقل و حمل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button