متحدہ عرب امارات

جمعے کے روز متحدہ عرب امارات میں بارش کے لیے نماز استسقاء ادا کی جائے،  نماز استسقا ادا کرنے کا طریقہ جانیے

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی تمام مساجد میں 18 دسمبر بروز جمعہ  بارش کے لیے خصوصی نماز، نماز استسقاء ادا کی جائے گی۔

اور یہ خصوصی نماز جمعے کی نماز سے 10 منٹ پہلے ادا کی جائے گی۔

اس بات کا فیصلہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے حکم کے بعد کیا گیا ہے۔

صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے لوگوں کو ہدایت کی ہےکہ وہ اللہ سے ” ملک میں بارش، رحم اور رحمت کی دعا کریں۔

آیئے جانتے ہیں کہ نماز استسقاء کیسے ادا کی جاتی ہے:

دبئی کے ایک امام نے نجی خبررساں ادارے خلیج ٹائمز کو نماز استسقاء کی ادائیگی کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا:

  • نماز استسقاء کے لیے کوئی اذان نہیں دی جائے گی۔
  • نماز استسقاء کا طریقہ عید کی نماز کی طرح کا ہے۔ جس میں دو رکعات نماز پڑھی جاتی ہے۔ اور دوران نماز قرآن کی باآواز بلند تلاوت کی جاتی ہے۔
  • نماز استسقاء میں بھی دیگر نمازوں کی طرح امام تکبیرۃ الاحرام کہے گا اور مقتدی امام کی پیروی کرتے ہوئے نماز کی نیت کریں گے۔
  • جس کے بعد امام سورہ فاتح کی تلاوت کرے گا اور اس کے بعد کسی بھی دوسری سورہ کی تلاوت کی جائے گی۔ اور باقی رکعات دیگر نمازوں کی طرح مکمل کی جائے گی۔
  • نماز استسقاء کی دوسری رکعات میں 6 تکبیریں کہی جائیں گیں۔
  • نماز ختم ہونے کے بعد امام کھڑا ہوکر دو خطبے دے گا۔
  • جس کے بعد امام کعبہ رخ منہ کر کے دعا کروائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button