متحدہ عرب امارات

راس الخیمہ سول ڈیفنس نے پہاڑ سے گر کر زخمی ہونے والے شخص کو ریسکیو  کر لیا

 

خلیج اردون لائن:

راس الخیمہ سول ڈیفنس نے جبیل جیس ایئریا میں پہاڑی سے گر کر زخمی ہونے والے 33 سالہ عرب باشندے کو ریسکیو کر لیا۔

راس الخیمہ میں سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر محمد الزابی نے بتایا کہ آپریشن روم کو منگل کی صبح 7 بج 25 منٹ پر ایک عرب باشندے کے بارے میں الرٹ کیا گیا تھا ، جو جبل جیس علاقے میں ایک پہاڑ سے گر گیا تھا۔

الزابی نے مزید بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایک ریسکیو اسکواڈ کو فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کر دیا گیا۔ جہاں سکواڈ کے عملے نے نوجوان کو رسیوں اور اسٹریچر کا استعمال کرتے ہوئے ریسکیو کیا. "اسکواڈ نے نوجوان کو ہسپتال پہنچانے کے لیے قومی ایمبولینس کے سپرد کر دیا”۔

الزاعبی نے کوہ پیماؤں کو ہدایت کی کہ وہ کوہ پیمائی کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہیں اور ڈھلوانوں سے دور رہیں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button