متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں رمضان کا پہلا روزہ 14 گھنٹوں کا ہوگا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں رمضان کا مقدس مہینہ 13 اپریل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ اور ماہ رمضان کا پہلا روزہ 14 گھنٹوں کا ہوگا۔

عرب فیڈریشن فار سپیس اینڈ آسٹرانومی کے رکن اور شارجہ کے ماہر فلکیات ابراہیم الجروان نے تصدیق کی ہے کہ یو اے ای میں رمضان کا پہلا روزہ 14 گھنٹوں اور 14 منٹوں کا ہوگا۔ تاہم، ملک کے مختلف حصوں میں تھوڑا بہت فرق ہو سکتا ہے۔

پہلا روزہ رکھنے کا وقت رات 4 بج کر 27 منٹوں پر ختم ہوگا اور روزہ  نماز مغرب کے وقت یعنی 6 بج کر 41 منٹوں پر کھولا جائے گا۔

الجروان کا کہنا ہے کہ "یو اے ای میں رمضان کا چاند 12 اپریل 2021 کو کو صبح 6 بج کر 31 منٹوں پر نظر آنے کی توقع ہے، جو غروب آفتاب کے 20 منٹ پر طلوع ہوگا۔ جس کا مطلب ہے کہ 13 اپریل بروز منگل سے ماہ مقدس کا آغاز ہوگا”۔

ماہر فلکیات الجروان نے شوال کے چاند کے بارے میں پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ شوال کا چاند یو اے ای میں 11 مئی کو رات بجے بنے گا اور 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے۔ جس مطلب ہے کہ 13 مئی بروز جمعرات عیدالفطر کا پہلا دن ہوگا۔

دوران رمضان کورونا ایس او پیز:

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دبئی حکومت کی جانب سے رمضان کے دوران تمام ٹینٹ پرمٹ کینسل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد لوگوں کو ایک جگہ پر اکٹھے ہونے سے باز رکھنا ہے تاکہ سماجی فاصلے جیسی قواعد کی خلاف ورزی سر زد نہ ہو۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button