متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : سخت ایس او پیز کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی پہلی نماز ادا کی گئی

خلیج اردو
16 اپریل 2021
دبئی : آج متحدہ عرب امارات بھر میں مسلمانوں نے بڑے اہتمام کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھی۔ یہ اس رمضان میں پہلی جمعہ کی نماز تھی اور مسلمانوں نے گزشتہ سال کرونا کی وجہ سے باجماعت نماز ادا نہیں کی تھی۔

اس رمضان امارات میں مساجد کھول دیئے گئے ہیں اور پانچگانہ نماز ادا کی جاتی ہے، عشاء کی نماز کے بعد تراویح کی نماز بھی ادا کی جاتی ہے۔

آج نماز جمعہ کے وقت مساجد 12 بجے کے ساتھ بھرے ہوئے تھے۔ جائے نماز پر بیٹھ کر نمازیوں نے خطبہ سنا۔

خطبے میں رمضان کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا اور اس مہینے میں قرآن پاک کے نزول کے حوالے سے بات کی گئی۔ اس مہینے میں صدقات اور خیرات سے متعلق بھی بتایاگیا۔

اماراتی اس مہینے شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے 100 ملین کھانوں کی مہم میں حصہ ڈالنے کیلئے سرگرم ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button