متحدہ عرب امارات

رمضان المبارک میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سے متعلق غیر ملکیوں کیلئے نئے قواعد جاری

خلیج اردو
16 اپریل 2021
ریاض : سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے غیر ملکی زائرین عمرہ کیلئے ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق زائرین کو یقینی بنانا چاہیئے کہ انہوں نے کرونا وائرس کی وہ ویکسین لگوائیں ہوا جس کی منظوری وزارت نے دی ہو۔ عمرہ ادائیگی سے کم از کم 6 گھنٹے پہلے وہ اس حوالے سے مکہ میں کیئر سنٹر سے تصدیق کر چکے ہوں۔

ایسے زائرین کو ایک بریسلٹ دیا جائے گا جسے وہ پہنے رکھیں گے۔اس حوالے سے زائرین سے کہا گیا ہے کہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے دیئے گئے وقت کی سختی سے پابندی کریں۔

سعودی عرب نے مارچ میں عمرہ زائرین کا دوبارہ استقبال شروع کیا تھا اور اس حوالے سے وزارت صحت نے کرونا وائرس کے پیش نظر احتیطاطی تدابیر پر مشتمل ایک اعلامیہ جاری کیا تھا۔

وزارت حج اور عمرہ نے اس سے قبل بتایا تھا کہ عمرہ اور ویزٹ اور پریئر پرمٹ کے حوالے سے ایٹمارنا اور تواکلنہ اپلیکیشن سے تصدیق کی جانی چاہیئے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button