متحدہ عرب امارات

ماہ رمضان میں دبئی اور عجمان کی جانب سے اوقات کار کا اعلان ہوگیا

خلیج اردو
دبئی : حکام نے رمضان میں دبئی اور عجمان کیلئے بھی دفتری اوقات کا اعلان کر دیا۔

ایک اعلامیے میں دونوں امارتوں کے انسانی وسائل کے محکمے نے بتایا ہے کہ پیر سے جمعرات تک اوقات کار صبح 9:30 سے دوپہر 2:30 تک ہونگی۔

جمعہ کے روز ملازمین کو صرف 3 گھنٹے کام کرنا ہوگا اور صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کام کرنا ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آجر کو اس حساب سے اجازت ہے کہ ملازمین کو شفٹوں میں کام کرائیں۔

حکومتی ایجنسیوں کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ لچکدار اوقات کار کا اعلان کریں۔ اس حوالے سے اپنے ٹائمنگ کو مطابق بنائیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button