متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں رمضان کیلئے فری پارکنگ کا اعلان کر دیا گیا

خلیج اردو
شارجہ : شارجہ نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں مساجد کے قریب نماز تراویح کے لیے آنے والوں سے کسی بھی قسم کا معاوضہ نہیں لیا جائے گا اور پارکنگ مفت ہوگی۔

شارجہ بلدیہ کے ڈائریکٹر جنرل عبید سعید التوناجی کا کہنا ہے کہ پبلک پارکنگ صبح اٹھ بجے سے رات تک تو رقم کے بدلے ہوں گے تاہم رات کے نماز کے وقت اسے مفت کر دیا جائے گا جو صبح اٹھ بجے تک رہے گا۔

اس اقدام کا مقصد نمازیوں کو ذہنی سکون فراہم کرنا ہے۔ تاہم اس حوالے سے یقینی بنایا جائے گا کہ کسی قسم کی خلاف ورزی کے خلاف اقدام اٹھایا جائے گا۔

ڈبل پارکنگ یا دوسری گاڑیوں کو بلاک کرنا غیر قانونی ہے۔

اس حوالے سے شارجہ بلدیہ نے عوام سے کہا ہے کہ وہ خلاف ورزی کو ہاٹ لائن پر رپورٹ کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button