متحدہ عرب امارات

شارجہ کے حکمران نے رمضان سے پہلے 210 قیدیوں کی رہائی کا اعلان کر دیا

خلیج اردو
شارجہ : متحدہ عرب امارات میں جزبہ خیر سگالی کے تحت معمولی جرائم میں قید افراد کی سزائیں معاف کی جارہی ہیں۔ ملک کے صدر اور نائب صدر کے بعد اب شارجہ کے حکمران نے بھی معافی کے اقدام کا اعلان کیا ہے۔

عزت مآب شیخ سلطان محمد القاسمی جو شارجہ کے حکمران اور سپریم کونسل کے ممبر ہے، نے حکم دیا ہے کہ بحالی اور اصلاحی مراکز میں موجود 210قیدیوں کی رہائی کے انتظامات کیے جائیں۔

یہ اقدام شارجہ کے حکمران کے انسانیت دوستی اور جزبہ خیر سگالی اور معافی کی روش کو ظاہر کرتا ہے جو معافی اور رواداری کا کلچر ہے۔

شارجہ پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل سیف الزاری الشمسی نے اس فراخدلانہ معافی کے لیے شارجہ کے حکمران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

اس اقدام کو خاندانی اقدار کے پیش نظر شارجہ میں لوگون کے گھروں اور کمیونٹی میں خوشیاں لانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ ان مقدم ایام میں کسی کے گھر کا فراد جب جیل سے رہا ہو جائے گا تو اس سے ان کے دلوں میں محبت اور بھی بڑھ جائے گی۔

معافی کا مقصد ان افراد کو ایک اور موقع دینا ہوتا ہے کہ تاکہ وہ اپنی اصلاح کرے اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرے۔

الشمسی نے امید ظاہر کی کہ ان قیدیوں کی رہائی سے انہیں زندگی میں ایک نئی شروعات کا موقع ملے گا اور انہیں معاشرے میں کچھ مثبت کرنے کا موقع ملے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button