متحدہ عرب امارات

رمضان کے مقدس مہینے سے قبل صدر کی جانب سے قیدیوں کیلئے معافی کا اعلان

خلیج اردو
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے رحم کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے ماضی کی رویت کو برقرار رکھا ہے اور اس بار بھی رمضان سے قبل قیدیوں کی رہائی کے احکامات صدر فرمائے ہیں۔

شیخ خلیفہ نے 540 قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے جو مختلف سہولت مراکز میں اصلاحی پروگرام کا حصہ تھے۔

یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی انسانی حقوق کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے جس میں معافی اور برداشت کی روایت برقرار رکھتے ہوئے ملک میں رحم و کرم کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے ہے۔

ان قیدیوں کو بہتر زندگی گزارنے کیلئے ایک موقع ملے گا۔ انہیں معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے ایک اور موقع فراہم کیا گیا ہے۔

مقدس مہینے سے پہلے قیدیوں کو معاف کرنے کی روایت ہر سال اپنائی جاتی ہے جس کا مقصد خاندانی نظام کو مضبوط کرنا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button