متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں 2022 کا رمضان: مقدس مہینے کے دوران سرکاری ملازمین کے لیے 3 دنوں پر مشتمل ویک اینڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے

خلیج اردو
دبئی : ام القوین میں سرکاری ملازمین کیلئے رمضان کے مقدس مہینے میں تین دنوں کے ویک اینڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکام نے مقدس مہینے کے دوران سرکاری اوقات کار کے اعلان میں بتایا ہے کہ ملازمین پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر 2.30 بجے تک کام کریں گے۔

امارات میں سرکاری ملازمین کے لیے رمضان میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار ویک اینڈ ہوگی۔

لچکدار اوقات کار اور تین دن کا ویک اینڈ شیخ سعود بن راشد المعلا، سپریم کونسل کے رکن اور ام القوین کے حکمران کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ہیں۔

2022 کے آغاز سے ایک مختصر ورک ویک میں تبدیلی کے ساتھ الم القوین نے بھی جمعہ کا آدھا دن، ہفتہ اور اتوار ملک میں نئے ویک اینڈ کو اپنایا تھا جبکہ شارجہ نے تین دن کا ویک اینڈ اپنایا تھا۔

حکام نے اس سے قبل رمضان کے دوران ملک میں سرکاری اور نجی شعبوں کے لیے کام کے اوقات کا اعلان کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وفاقی حکومتی ادارے پیر سے جمعرات تک مقدس مہینے کے دوران صبح 9 بجے سے دوپہر 2.30 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز، وہ صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔

انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ نجی شعبے کے ملازمین کے لیے کام کے اوقات میں روزانہ دو گھنٹے کی کمی کی جائے گی۔

2 اپریل 2022 میں رمضان کا پہلا دن ہوگا۔ اصل تاریخ کا تعین چاند نظر آنے سے کیا جائے گا۔

یو اے ای کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ یکم اپریل کو ہوگا۔

اسلامی کلینڈر میں مہینے کا حساب چاند دیکھنے سے ہوتا ہے جس کے مطابق مہینے یا تو 29 یا 30 دن کے ہوتے ہیں۔

اس حساب سے اس سال رمضان یکم مئی تک 30 دن جاری رہنے کی توقع ہے جس کا مطلب ہے کہ 2 مئی کو عید الفطر کے اسلامی تہوار کا پہلا دن ہونے کا امکان ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button