متحدہ عرب امارات

رمضان 2022 میں فطرانہ کی رقم اور اس کی حد کا اعلان کر دیا گیا

خلیج اردو

دبئی: متحدہ عرب امارات کے فتویٰ کونسل نے بتایا ہے کہ اگر کوئی روزہ چھوڑ دے تو اس کا معاوضہ ادا کرے۔ حکام نے ملک میں اس سال زکوٰۃ الفطر کی قیمت 25 درہم فی کس مقرر کی ہے۔

 

زکوٰۃ الفطر وہ صدقہ خیرات ہے جو رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام سے چند دن پہلے غریبوں کے لیے لیا جاتا ہے۔ رقم رمضان کے پہلے دن سے اور عید الفطر کی صبح تک عید کی نماز کے وقت سے پہلے دی ادا کی جاسکتی ہے۔

 

ہر مسلمان مرد اور عورت جو اپنی ضرورت سے زیادہ کا مالک ہے، اس پر فطرہ ادا کرنا واجب ہے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔

 

گھرانوں کے سربراہان کو اپنے خاندان کے ہر ایک غیر کمانے والے ممبر کے لیے رقم دینا ہوگی۔ یو اے ای کی فتویٰ کونسل نے رمضان سے متعلق دیگر خیراتی رقوم کا بھی اعلان کیا ہے۔

 

کونسل نے یہ لازمی قرار دیا ہے کہ فدیہ اور روزے کا کفارہ ملک میں رجسٹرڈ خیراتی اداروں کے ذریعے کرنا ہوگا۔

 

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ رواں سال 2 اپریل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس بار رمضان 30 دن تک رہنے کی امید ہے جبکہ عید الفطر 2 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button