متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں رمضان کی شروعات : رہنماؤں کی جانب سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک باد

خلیج اردو
دبئی: رمضان المبارک کی شروعات کی علامات ہلال کے نظر آنے کا اعلان ہوگیا ہے جو متحدہ عرب امارات میں دو اپریل بروز ہفتہ پہلا روزہ رکھنے کی نوید ساتھ لایا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں نے اس مبارک مہینے کی شروعات پر پوری دنیا کے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد پر عرب اور اسلامی ممالک کے بادشاہوں، امیروں اور صدور کو تہنیتی پیغامات بھیجے۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی یو اے ای کے عوام اور تمام عرب اور مسلم ممالک کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دی ہے۔

ٹویٹر پر شیخ محمد نے لکھا کہ اے میرے اللہ ہمیں سلامتی اور ایمان سے نواز دے۔ اللہ تعالیٰ نے اس مہینے کو دنیا اور تمام مسلمانوں کے لیے خیر و برکت کا مہینہ بنایا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم لیڈر اور ابوظبہی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان نے ٹویت کیا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اس مبارک رمضان میں اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے ملک اور عوام پر ہر جگہ اپنی رحمتیں اور رحمتیں نازل فرمائے۔

یکم اپریل کو باضابطہ طور پر شعبان کے مہینے کا آخری دن شمار کیا گیا ہے۔ رویت ہلال کمیٹی نے اس بات کا اعلان نماز مغرب کے بعد کیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button