متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : رمضان میں قانون اور سماج کے لحاظ سے کن چیزوں سے بچنا لازمی ہے؟

خلیج اردو
11 اپریل 2021
دبئی : رمضان کی آمد آمد ہے اور ایسے میں لازمی ہے کہ مذہبی پابندیوں کے ساتھ ساتھ قانونی اور سماجی پابندیوں اور قواعدوضوابط سے نہ صرف آگاہی حاصل کی جائے بلکہ اس حوالے سے عمل درآمد بھی ضروری ہے۔

امارات میں رمضان 13 اپریل سے متوقع ہے اور صبح سے لے کر شام تک مسلمان روزہ رکھیں گے اور 14 گھنٹوں تک کا دورانیہ متوقع ہے۔

ذیل میں کچھ لوازمات ہیں جن پر عمل درآمد لازمی ہے۔

عوامی مقام میں نہ کھائیں
جب روزے کا وقت ہو اور مسلمان روزے سے ہوں تو کسی بھی عوامی مقام پر کھانا اداب کے خلاف ہے ۔ اس حوالے سے نہ صرف عوام کو پابند بنایا گیا ہے بلکہ ریستورانوں کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ ان اوقات میں کھانا نہ دیں۔

زیادہ افراد پر مشتمل افطار پارٹی سے اجتناب کریں
متحدہ عرب امارات میں حکام نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر زیادہ مقدار میں عوام کا جمع ہونا سختی سے منع ہے اور ایسے میں افطار پارٹیوں سے اجتناب کیا جائے۔ خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

مساجد میں اداب اور رولز کا خیال رکھیں
رمضان میں چونکہ عام دنوں کے مقابلے میں لوگ زیادہ باہر نکلتے ہیں اور ایسے میں نمازیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نماز کیلئے جاتے ہوئے ماسک پہنے ، سماجی فاصلہ رکھیں اور لوگوں سے ہاتھ ملانے سے پرہیز کریں۔

اپنے کولیگز کے سامنے نہ کھائیں۔
دفاتر میں کام کرتے ہوئے اگر آپ کا روزہ نہیں ہے تو دوسروں کے سامنے نہ کھائیں۔ اس سے روزے کی بے ادبی ہوتی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button