متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں رمضان : ضرورت مند افراد کی ضروریات کیلئے نئی مہم جاری ، ایک ملین کھانے تقسیم کیے جائیں گے

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات نے ایک ملین کھانوں کی ایک نئی مہم کا آغاز ہوا ہے۔ اس حوالے سے مہم کو کھانا بچائے تاکہ دیگر لوگ کھا سکیں۔ اس مہم کا مقصد ایک بیلین کھانوں کی مہم کی کوششوں کا حصہ ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی اہلیہ شیخہ ہند بنت مکتوم بن جمعہ المکتوم جو یو اے ای فوڈ بنک کی بورڈ آف ٹرسٹی بھی ہیں۔ یو اے ای فوڈ بنک ان دیگر انسانی خدمات میں سے ایک ہے۔

رمضان میں یہ مہم ایک بیلین کھانوں کی تقسیم کا مہم ہے۔

اپنی شروعات کے ابتدا سے یو اے ای فوڈ بنک نے سینتیس ملین مقامی اور بین لاقوامی افراد نے حصہ لیا ہے۔

اس مہم میں روزمرہ تینتیس ہزار خوراکین تقسیم ہونگی جس کیلئے دو سو ہوٹلز اور فوڈ اسٹبلشمنٹ ، سبزی اور فروٹ منڈیوں کا تعاون حاصل ہے۔

55 سے زائد ہوٹل، 65 فوڈ انسٹی ٹیوشن، 35 میگا ریٹیلرز اور فروٹ اینڈ سبزی منڈی، 13 چیریٹی فاؤنڈیشنز اور 10 مرکزی کچن اس مہم کی حمایت کریں گے۔ اس کے علاوہ 150 رضاکار مہم کیلئے آپریشنز میں معاونت کریں گے۔

یہ مہم سٹارٹ اپ کمپنی ریلوپ کے تعاون سے کھانے کے فضلے کو چھانٹنے کے بعد نامیاتی کھاد اور اضافی کوکنگ آئل سے بائیو فیول میں تبدیل کرنے کا جدید حل بھی فراہم کرتی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے فوڈ بینک کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے ڈپٹی چیئرمین اور دبئی میونسپلٹی کے ڈائریکٹر جنرل داؤد الحاجری کا کہنا ہے کہ ہم ضرورت مندوں اور کمزوروں کو خوراک کی امداد فراہم کرکے 1 بلین کھانے کے اقدام کے انسانی اہداف کو حاصل کرنے کے لیے محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشیٹوز کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم 1 ملین بچائے گئے کھانے کی مہم کے تحت، چار ذیلی اقدامات کا بھی اہتمام کر رہے ہیں جن کا مقصد خوراک کی حفاظت کے حصول میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button