متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں رمضان : تراویح کے وقت کی وہ غلطی جس کی وجہ سے ٹریفک روانگی متائثر ہونے کے ساتھ ساتھ دوسرے لوگوں کو بھی تکلیف پہنچتی ہے

خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظبہی پولیس نے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کا پاس رکھیں اور رمضان المبارک میں پارکنگ کے قوانین کا احترام کریں۔

حکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو ریلیز کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کیسے کچھ ڈرائیور رولز توڑتے ہیں اور تراویح کے وقت مساجد کے سامنے بے ہنگم طور پر گاڑیاں پارک کررہے ہیں۔

پولیس نے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ مسجد میں داخلے اور باہر نکلنے کے راستے ٹریفک کا راستہ بند نہ کریں اور رش سے گریز کریں۔ اس سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ رمضان کے دنوں میں مثبت رویہ اپنائے اور انتشار سے باز رہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button