متحدہ عرب امارات

رمضان میں بھیک مانگنے والوں کے خلاف کارروائی : صرف تین بھکاریوں سے 65,000 درہم برآمد کر لیے گئے

خلیج اردو
دبئی : رمضان کے آغاز سے ابتک شارجہ پولیس نے 94 بھکاریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

کئی بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں رقم ملی ہے۔ ان میں سے ایک کے پاس 44,000 درہم ، ایک کے پاس سے 9000 درہم اور تیسرے کے قبضے سے 12000 درہم برآمد کیے گئے ہیں۔

یہ گرفتاریاں اس مہم کا حصہ ہیں جس میں ایمریٹس میں سیکورٹی صورت حال کی بہتری کیلئے کوششیں کی جارہی ہے۔

شارجہ میں بھیک مانگنے جیسے اقدام کے انسداد کیلئے کام کرنے والی ٹیم کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل جاسم محمد بن طلیہ کا کہنا ہے کہ زیادہ تر گرفتار مجرم وزٹ ویزے پر ملک میں داخل ہوئے ہیں۔ کچھ ایسے باشندے بھی ہیں جو اس مقدس مہینے سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

گرفتار کیے گئے 94 افراد میں سے 65 مرد اور 29 خواتین ہیں، جن کی اطلاع شارجہ پولیس کے ذریعے فراہم کردہ براہ راست مواصلاتی چینلز 80040 اور 901 کے ذریعے دی گئی ہے۔

کچھ کوشارجہ بھر میں ٹیموں کی جانب سے شروع کی گئی فیلڈ مہمات کے دوران گرفتار کیا گیا۔

لیفٹیننٹ کرنل جاسم نے کہا کہ یہ مہم وزارت داخلہ کی ہدایات پر عمل درآمد اور شارجہ پولیس کی جانب سے ان غیر قانونی طریقوں کو روکنے کی کوششوں کے تسلسل میں جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2020 اور 2021 کے دوران بھیک مانگنے کے الزام میں گرفتار ہونے والوں کی تعداد 1409 تک پہنچ گئی اور ان سے پکڑی گئی کل رقم 50 ملین سے زیاہ تھی۔

کرنل جاسم نے بتایا کہ سیکورٹی ٹیمیں اس رجحان سے نمٹنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور ملوث افراد کی فوری اطلاع دیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button