خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی اسٹیڈیم کے باہر رمیز راجا اور بھارتی صحافی میں گرما گرمی

خلیج اردو: دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا اور بھارتی صحافی میں گرما گرمی ہوگئی۔

رمیز راجا صحافی کے سوال پر غصے میں آگئے اور کہا کہ آپ لوگ پاکستان کی شکست پر تو بہت خوش ہوں گے۔

رمیز راجا کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کیچز ڈراپ ہونے کی وجہ سے پوزیشن کمزور ہوئی، بیٹنگ کا ردھم نہیں بنا۔ ناک آؤٹ میچ کا کوئی پریشر نہیں تھا، بلاشبہ یہ ٹیم ورلڈکپ جیتے گی-

رمیز راجہ نے کہا کہ اُن کا ٹیم کو پیغام ہے کہ اچھی طریقے سے کھیلتے رہیں، میچز جیتیں گے اور آگے ورلڈ کپ جیتیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button