متحدہ عرب اماراتسپورٹس

راس الخیمہ ہاف میراتھون 2021 سال 2022 تک کے لیے مؤخر کر دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

راس الخیمہ ہاف میراتھون 2021 کی انتظامیہ کی جانب سے آفیشل ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ میراتھون سال 2022 تک کے لیے مؤخر کر دی گئی۔

انتظامیہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد ہاف میراتھون 2021 کو سال 2022 تک کے لیے موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل میراتھون کا 15واں ایڈیشن 19 فروری 2021 کو المرجان جزیرے میں شروع ہونا تھا۔

میراتھون کو مؤخر کرنے کا فیصلہ ریس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی صحت کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

مزید برآں، انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ریس میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو انکی رجسٹریشن فیس واپس کر دی جائے گی۔ اور یو اے ای کے رجسٹر شدہ کھلاڑیوں کو ان کے ریس پیک اور میڈل دیے جائیں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button