متحدہ عرب امارات

راس الخیمہ : رش کے اوقات میں بڑی گاڑیوں کا مرکزی اندرون سڑکوں میں داخلہ بن کر دیا گیا

خلیج اردو
24 اکتوبر 2021
راس الخیمہ : رش کے اوقات میں راس الخیمہ کے اندرونی سڑکوں پر بڑی گاڑیوں کا اندرون مرکزی سڑکوں پر داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ یہ پابندی صبح 6.30 سے شام 8.30 اور دوپہر 1.30 سے 3 بجے کے درمیان ہوگی۔

راس الخیمہ پولیس کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ٹریفک قوانین کے مطابق ممنوعہ اوقات میں ان سڑکوں پر داخل ہونے والوں کو ہزار درہم کا جرمانہ کیا جائے گا۔

راس الخیمہ پولیس کے محکمہ ٹریفک اینڈ پیٹرولنگ کی جانب سے یہ کوشش سڑکوں کو محفوظ بنانے کیلئے ہے تاکہ ٹریفک حادثات کو محفوظ بنایا جا سکے۔

اس فیصلہ سے رش کے اوقات میں ٹریفک کے ہموار بہاؤ میں مدد ملے گی۔ جب لوگ دفاتر اور اسکولوں سے واپس آرہے ہوں گے تو ان کیلئے آسانی ہوگی۔

اس کیلئے کچھ خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی گاڑیوں کو استثنیٰ دیا گیا ہے۔

راس الخیمہ پولیس نے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک کے باحفاظت بہاؤ ہموار بنانے اور باحفاظت چلنے دینے کیلئے حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button