خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

راس الخیمہ پولیس نے ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی کے لیے موٹرسواروں کونیا پیکج آفر کردیا

خلیج اردو: راس الخیمہ (RAK) پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل علی عبداللہ بن علوان النعیمی نے جمع شدہ ٹریفک جرمانوں والے موٹرسواروں کو ان کے جمع شدہ ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی کرنے کیلئے ایک ترغیبی اقدام شروع کرنے کا حکم دیا ہے-

یہ اقدام پولیس کے مقرر کردہ کچھ معیارات کے ساتھ مشروط ہوگا، تاکہ اپنے جرمانے ادا کرنے کے خواہشمند افراد کو اپنے ٹریفک ریکارڈ کو صاف کرنے کی ترغیب دینے کے لیے خصوصی پیکج پیش کیا جاسکے-

پولیس نے جمع شدہ جرمانے والے تمام موٹرسواروں پر زور دیا کہ وہ اس اقدام سے مستفید ہونے کے لیے محکمہ ٹریفک کا دورہ کریں۔

اپنے صفحہ پر شیئر کی گئی ایک ٹویٹ کے مطابق، پولیس نے کہا کہ یہ اقدام صارفین کی خوشی کو یقینی بنانے کے لیے جاری کوششوں کے مطابق ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button